ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

152

کوالالم پور ۔ 3 اگست (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں ابتدائی طور پر کمی تاہم بعد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔برسا ڈیریویٹو ایکسچینج میں پام آئل کے اکتوبر کیلئے سودے 0.5 فیصد بڑھ کر 2338 رنگٹ (580.40 ڈالر ) فی ٹن پر بند ہوئے۔مارکیٹ میں 25 ٹن وزن کی 39102 لاٹوں کے سودے ہوئے۔