ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی

75

کوالالمپور ۔ 3 اگست (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات کی درآمد پر مزید محصول عائد کرنے کی دھمکی ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اکتوبر کے لیے سودے 0.1 فیصد کم ہوکر 2062 رنگٹ (496.27 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔