ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

88

کوالالمپور ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکہ میں سویا آئل کی قیمتوں کا بڑھنا ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے دسمبر کے لیے سودے 0.5 فیصد بڑھ کر 2148 رنگٹ (513.38 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔