ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میںتیزی

84

کوالالمپور ۔ 24جولائی (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 2 فیصد کے قریب اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالیان ایکسچینج میں پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ اندرون ملک اور انڈونیشیا میںشدید بارشوں کی وجہ سے سپلائی میں مشکلات ہیں۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اکتوبر کے لیے سودے 52 رنگٹ (1.96 فیصد) اضافے کے ساتھ 2708 رنگٹ (636.28 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔