کوالالمپور ۔ 18 اگست (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 1 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ چین و امریکا میں متبادل خوردنی آئلز کی قیمتوں کا بڑھنا اور اگست کے دوران ملکی آئل برآمدات میں نسبتاً کمی کی اطلاعات ہیں۔برساڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے نومبر کے لیے سودے 31 رنگٹ (1.17 فیصد) اضافے کے ساتھ 2678 رنگٹ (639.14 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔