اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ءکے دوران موٹر سائیکلز اور تھری وہیلرز کی مقامی پیداوار میں 20فیصد سے زائد اضافہ ہواہے۔ موٹر سائیکل تیارکرنے والی صنعت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی ابتدائی نوماہ میں جولائی تا مارچ کے دوران موٹرسائیکلوں اور تین پہیوں والے رکشوں کی پیداوار میں 2لاکھ ایک ہزار 960 یونٹس یعنی 20.23 فیصد کا اضافہ ہواہے اور جولائی تا مارچ 2016-17ءکے دوران پیداوار بارہ لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 9لاکھ 98ہزار 40یونٹس کی پیداوار حاصل کی گئی تھی۔