جکارتہ۔09 مئی (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ رمضان المبارک کی ضروریات کے باعث اس کی طلب میں اضافہ ہے۔برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں جولائی کیلئے پام آئل کے سودے 0.8 فیصد بڑھ کر 2600 رنگٹ (599.77 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 59572 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔