ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی

182

کوالالمپور ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ طلب میں کمی ہے۔برسا ڈیری ویٹو ایکسچینج میں پام آئل کے دسمبر کیلئے سودے 1.8 فیصد گرنے کے بعد 2675 رنگٹ (651 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں 25 ٹن کی حامل 49439 لاٹوں کا کاروبار ہوا جو 2015 ءکی یومیہ اوسط ( 44600 لاٹ ) سے زیادہ ہے۔