کوالالمپور ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جو اڑھائی سال کی بلند ترین سطح پر رہے۔برسا ڈیریویٹو ایکسچینج میں ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران پام آئل کے نرخ بڑھ کر 2800 رنگٹ فی ٹن رہے جو 14 مارچ 2014 کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے