کوالالم پور ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جو کہ اڑھائی سال کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ پیداوار میں کمی ہے۔ برسا ڈیری ویٹو ایکسچینج میں پام آئل کے جنوری کیلئے سودے 3.6 فیصد اضافے کے بعد 2822 رنگٹ (676 ڈالر) فی ٹن رہے جو کہ 13 مارچ 2014 ءکے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل 59626 لاٹوں کی فروخت ہوئی جوکہ 2015 ءکی یومیہ اوسط 44600 لاٹ سے زیادہ ہے۔