کوالالمپور ۔ 8 نومبر (اے پی پی) ایشیائی منڈی میں ملائیشین پام آئل کے نرخ مزید 0.5 فیصد کمی آنے کے بعد تین سال کی کم ترین سطح پر آگئے جس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیلوں کی قیمتیں کم ہونے کے اثرات ہیں۔ برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کی جنوری کے لئے سپلائی کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 2111 رنگٹ (506.96 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی پچیس پچیس ٹن وزن کی حامل کل 27953 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔