کوالالمپور۔ 2 اگست (اے پی پی) طلب میں اضافے اور تکنیکی تصیح کے بعد ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز برسا ملائیشیاءڈیرویٹو ایکسچینج کے تحت پام آئل کی قیمتوں میں 0.6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ جس کے بعد فی ٹن قیمت 3229 رنگٹ ہوگئی ۔ایک مرحلہ پر قیمتیں 2353 رنگٹ فی ٹن تک بھی پہنچ گئی تھیں ‘ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 34254 لاٹس کا کاروبار ہوا۔