ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

89

کوالالمپور۔ 12 مئی(اے پی پی) ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز برسا ملائیشیاءڈیرویٹو ایکسچینج کے تحت پام آئل کی قیمتوں میں 1.7فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 2ہزار 672رنگٹ یا 614.82ڈالر فی ٹن میں طے پائے ۔ 5اپریل کے بعد یہ پام آئل کی بلند ترین قیمت تھی ۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 48557لاٹس کا کاروبارہوا۔