کوالالمپور ۔ 11 نومبر (اے پی پی) ملائیشین پام آئل کی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ملائیشیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز برسا ملائیشیا ڈیریویٹو ایکچینج کے تحت خام پام آئل کی قیمت میں 1.7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 2894رنگٹ یا678ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔