ملائیشین پام آئل کے نرخ دو ہفتے کی کم ترین سطح پر

303

کوالالم پور ۔ 30 اگست (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ کم ہوکر دو ہفتے کی کم ترین سطح پر رہے جس کی وجہ خام تیل کی گرتی قیمتیں ہیں۔برسا ڈیریویٹو ایکسچینج میں نومبر کیلئے پام آئل کے سودے 1.4 فیصد کمی کے ساتھ 2517 رنگٹ(623 ڈالر )فی ٹن رہے۔مارکیٹ میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل 36774 لاٹس کے سودے ہوئے جو 2015 ءکی اوسط یومیہ پیداوار 44600 لاٹس یومیہ سے کم ہے۔