28.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومضلعی خبریںملازمین کو نوکری سے نکالنے کے بجائے بحال کرنا اور روزگار کے...

ملازمین کو نوکری سے نکالنے کے بجائے بحال کرنا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا پیپلز پارٹی کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر خیبر پختونخوا

- Advertisement -

پشاور۔ 16 مئی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملازمین کو نوکری سے نکالنے کے بجائے بحال کرنا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا پیپلز پارٹی کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔

وفد میں وفاقی اور صوبائی محکمہ جات کے ملازمین کی یونینوں کے رہنماء شامل تھے، وفد کی قیادت شاہ ذوالقرنین اور اسلم خان کررہے تھے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ آپ کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو وفاقی حکومت تک پہنچانے میں بطور وکیل میں کام کرونگا ، پیپلز پارٹی مزدور طبقہ کو پاکستان کی ترقی میں سب سے اہم تسلیم کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کے مطابق پیپلز پارٹی نے اقتدار میں ہمیشہ مزدورں کے حقوق کو فوقیت دی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت زیادتیاں کررہی ہے ٹیکس پر ٹیکس لگائے جارہے ہیں ، مزدوروں اور سرکاری ملازمین کے حقوق غصب کیئے جارہے ہیں، زمیندار سراپا احتجاج ہیں، کرپشن عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہی زیادتیوں کے خلاف 26 مئی کو پیپلز پارٹی پشاور میں صوبائی سطح پر احتجاج کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اراکین، صوبائی صدر اور ہماری صوبائی جماعت آپکے ساتھ ہے ۔اس موقع پرمزدور راہنماؤں نے کہا کہ ہمارے وفد کوٹا ئم دینے پر ہم آپکے شکر گزار ہیں، ہمارے صوبہ کے گورنر پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں یہ پارٹی کا صوبہ پر احسان ہے، مزدوروں کو یونین سازی کا حق شہید ذوالفقار علی بھٹو نے دیااور مزدور ہمیشہ پیپلز پارٹی کو اپنا محسن تسلیم کرتے ہیں، وفد میں مزدور راہنماء عبدالمناف، حبیب اللہ عمرزئی، ریاض خان، اشفاق باچا اور دیگر شامل تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597899

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں