ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والے عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، پنجاب فوڈ اتھارٹی

112
ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والے عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، پنجاب فوڈ اتھارٹی

سانگلہ ہل۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ اور موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر 500 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم کو اطلاع موصول ہوئی کہ ننکانہ صاحب کے قصبہ سیدوالا کے گاؤں فرید آباد کے ملک کولیکشن سنٹر سے غیر معیاری اور مضر صحت ملاوٹی دودھ شہریوں کو سپلائی کیا جا رہا ہے

جس پر سیفٹی ٹیم نے ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مارا اور جعلی دودھ پاوڈر کیمیکل اور پانی کی ملاوٹ سے تیار کیا گیا دودھ تلف کر دیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجا جہانگیر انور نے کہا کہ ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے تیار محلول انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے اور موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں قدرتی غذائیت کی کمی اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی جب کہ ملازمین کا میڈیکل موجود نہیں تھا

اور یونٹ میں حشرات کی بھرمار پائی گئی ہے ملاوٹی دودھ کی فروخت اور مقرر کردہ قوانین پر عمل نہ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے کیونکہ ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں کو پیٹ معدہ اور آنتوں کی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے خالص دودھ کی یقینی فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والے عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی اور شہری گھروں میں استعمال کیے جانے والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر سے مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔