اقوام متحدہ۔ 14 مارچ (اے پی پی) جنوبی افریقہ کے موزمبق اور ملاوی میں شدید بارش کی وجہ سے تقریباََ 60 افراد ہلاک ہوئے اور 8,43,000 متاثر ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹرش کے ترجمان سٹیفن دوجیرک نے کہاکہ امدادی کارکنوں نے یہ اطلاع دی ہے کہ متعلقہ حکومت کی رپورٹ کے مطابق ملاوی اور موزمبق میں سیلاب سے تقریباََ 8,43,000لوگ متاثر ہوئے ہیں اور کم از کم 60 ہلاکتیں ہوئیں۔ ترجمان نے کہاکہ مالاوی اور موزمبق کی حکومتیں امدادی سرگرمیوںکی قیادت کررہی ہیں۔ حکومت نےریلیف سامان، ٹینٹ، کھانے پینے کی اشیاءاور دوائیں پہنچائی ہیں۔