لیلونگوے ۔09 مارچ (اے پی پی)افریقی ملک ملاوی میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور11 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ حکومتی بیان کے مطابق سیلاب سے 22 ہزار مکانات اور ایک لاکھ دس ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ چند ایک علاقوں میں بجلی کا نظام اور صاف پانی کی ترسیل بھی معطل ہو چکی ہے۔ چاروں اطراف سے خشکی میں گھرے ملک ملاوی کی معیشت کا زیادہ تر انحصار غیرملکی امداد پر ہے۔