ملاکنڈ ،دریائے سوات پر ریسکیو 1122 کے عارضی واٹر ریسکیو پوائنٹس فعال

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے تربیت یافتہ اہلکار دریائے سوات کے کنارے طوطاکان اور پل چوکی پر قائم عارضی واٹر ریسکیو پوائنٹس پر تعینات ہیں۔

ملاکنڈ۔ 24 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے تربیت یافتہ اہلکار دریائے سوات کے کنارے طوطاکان اور پل چوکی پر قائم عارضی واٹر ریسکیو پوائنٹس پر تعینات ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق ریسکیو اہلکار حفاظتی سامان کے ساتھ ہر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ دریاؤں کے قریب احتیاط کریں اور ایمرجنسی میں 1122 پر رابطہ کریں۔