اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) ملبوسات اور دھاگے کی 4 روزہ نمائش پیر سے پیرس میں شروع ہوگی۔ نمائش میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی ملبوسات تیارکرنے والی کمپنیاں اور ان کے نمائندے شرکت کریں گے۔ نمائش میں 22 پاکستانی کمپنی اپنی مصنوعات فروخت کے لئے رکھیں گی۔ اس سلسلہ میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے پاکستانی کمپنیوں اور ان کے نمائندوں کو نمائش میں شرکت کے لئے سٹالز لگانے اور دیگر سہولیات فراہم کی ہیں۔