ملبوسات تیاری کی صنعت مستحکم اور تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے، پاکستان کو ملبوسات مینوفیکچرنگ کا علاقائی مرکز بنایا جا سکتا ہے، چینی ملبوسات کی قیمتوں میں 10فیصد اضافہ سے روزگار میں 8.93 فیصد اضافہ ہو گا، زیادہ مواقع خواتین کو ملیں گے، عالمی بینک

173

اسلام آباد۔06 مئی ( اے پی پی )عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ملبوسات تیار کرنے کی صنعت مستحکم اور تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔ اس صنعت پر مزید توجہ دے کر پاکستان کو ملبوسات مینوفیکچرنگ کا علاقائی مرکز بنایا جا سکتا ہے، چینی ملبوسات کی قیمتوں میں 10فیصد اضافہ سے پاکستان میں ملبوسات کی صنعتوں میں روزگار میں 8.93 فیصد اضافہ ہو گا جس سے خواتین کو سب سے زیادہ روزگار کے مواقع ملیں گے۔