ملتان،دومنشیات فروش چرس و شراب سمیت گرفتار

159
منشیات فروش

ملتان۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):ملتان تھانہ چہلیک پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے  2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد چرس اور درجنوں لیٹر شراب برآمد کر لی۔

ترجمان ملتان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چہلیک حمادالحسن بودلہ نےٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش ملزمان صبا بی بی اور جاوید کو گرفتار کیا۔ملزمہ صباسے ایک کلوگرام سےزائد چرس اور ملزم جاوید کے قبضہ سے درجنوں لیٹر شراب برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کےخلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔