ملتان،مبینہ پولیس مقابلہ،2 ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار

121
Criminals arrested
Criminals arrested

ملتان۔ 27 جنوری (اے پی پی):ملتان کے تھانہ مظفر آباد کے علاقہ والوٹ موڑ بند قاسم کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ،دو ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق اتوار کو رات گئے ۔تھانہ مظفر آباد پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ چار نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر ایک راہگیر سے50 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔

وقوعہ کی اطلاع پر مظفر آباد پولیس نے ڈولفن فورس کے ہمراہ ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کیا۔ڈاکوؤں نے پولیس کو اپنے پیچھے آتا دیکھ کر ان پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے دوران اے ایس آئی عامر صیام اور دوڈاکو زخمی ہو گئے۔پولیس نے زخمی حالت میں دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ۔

زخمی ڈاکووں سے دو غیر قانونی 30بور پستول بھی برآمد کئے گئے۔زخمی اے ایس آئی اور زخمی ڈاکوؤں کو علاج معالجہ کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔