ملتان،منشیات مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزمہ کو نو سال قید اور جرمانے کی سزا

97
ملتان کی سیشن عدالت نے منشیات مقدمے میں مجرم کو پانچ سال قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی

ملتان۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):ایڈیشنل سیشن جج ملتان کی عدالت نے منشیات مقدمہ میں ملزمہ شبنم الیاس عرف شمو کو نو سال قید اور 90 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر منشیات مقدمے کا فیصلہ سنایا۔

معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ شبنم الیاس عرف شمو کو نو سال قید اور 90 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو مجرمہ کو تین ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی۔واضح رہے کہ رواں برس تھانہ ممتاز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ شبنم عرف شمو سے ایک کلو 760 گرام چرس برآمد کر کے وقوعہ کا مقدمہ نمبر 693/24 بجرم 9.1.3c CNSA درج کیا تھا۔