ملتان۔20فروری (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روزمیں 87صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیاجنہیں ایک لاکھ5ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر18لاکھ93ہزار روپے جرمانہ عائداور14بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔میپکو ذرائع کے مطابق ملتان سرکل میں 6صارفین کو بجلی چوری کرنے پر 241250روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
ڈی جی خان سرکل28 بجلی چوروں کو514659وپے جرمانہ عائداور13 ایف آئی آرز درج، وہاڑی سرکل میں ایک صارف کو 20000روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں 3صارفین کو 54692روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 15بجلی چوروں کو300950روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 13صارفین کو 202500 روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 14صارفین کو281000روپے جرمانہ عائداورایک ایف آئی آر درج،بہاولنگر سرکل میں 3بجلی چوروں کو213000روپے جرمانہ عائد اور خانیوال سرکل میں 4بجلی چوروں کو65163روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=296138