- Advertisement -
ملتان۔ 06 اپریل (اے پی پی):نشتر ہسپتال ملتان کے وارڈ نمبر 8 میں اے سی آؤٹر میں علی الصبح لگنے والی آگ پر ہسپتال انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں نے قابو پا لیا۔حادثے کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو 1122 کو دی گئی جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
ٹیم نے ہسپتال کے تکنیکی عملے کے ساتھ مل کر مختصر دورانیے میں آگ پر مکمل قابو پا لیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد عباس اور آئی سی یو کے سربراہ ڈاکٹر شہاب فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ ریسکیو ٹیموں اور ہسپتال انتظامیہ نے منظم طریقے سے تمام مریضوں کو دیگر محفوظ وارڈز میں منتقل کیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578869
- Advertisement -