ملتان،پاکستان،ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،18 ملزمان گرفتار

81

ملتان۔ 22 جنوری (اے پی پی):سی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ملتان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان،ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے اور امن و امان کے حوالے سے شہر اولیاء کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق بدھ کے روز انچارج جے ٹی ٹی انسپکٹر شبانہ پروین کی سربراہی میں نیو شالیمار کالونی

خان ویلیج،محمود کوٹ بوسن روڈ،المصطفی کالونی،باڑہ مارکیٹ،العطا کالونی،غازی آباد،سبیل والا چوک اور گردونواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن58گھروں سمیت دیگر اہم مقامات کی چیکنگ کی گئی،156 افراد کی سی آر او چیکنگ اور 13گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران ایک عدالتی مفرور اور 17قمار بازوں سمیت 18 ملزمان کو گرفتار کرکےمزید کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔