- Advertisement -
ملتان۔ 22 اپریل (اے پی پی):کسٹم آفس ملتان میں موجود پرانی گاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔کنٹرول روم شیر شاہ دربار کے قریب کسٹم آفس میں آگ لگنے کی کال موصول ہوئی، کالر کے مطابق کسٹم آفس میں کھڑی گاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے، قریبی اسٹیشن سے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر بھجوائی گئیں ، ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ آگ لگنے کا یہ واقعہ اچانک رونما ہوا جسکی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔ ریسکیو اہلکاروں نے 10 منٹ کی کامیاب فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585983
- Advertisement -