ملتان، خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کیلئے حکومت پنجاب اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو

3

ملتان ۔ 25 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانے اور خودمختار کرنے کیلئے حکومت پنجاب اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے ،اس سلسلے میں ضلع ملتان میں خصوصی افراد میں وہیل چیئرز اور خصوصی آلات سماعت کی تقسیم شروع کردی گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رضا ہال میں ایک تقریب کے دوران ایم پی اے اعجاز نون کے ہمراہ وہیل چیئرز تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ایک ارب کی لاگت سے صوبہ پنجاب میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام پہلے مرحلے میں وہیل چیئرز ،خصوصی آلہ سماعت اور سٹینڈز تقسیم کئے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ضلع ملتان میں خصوصی افراد کی بحالی کیلئے 19وہیل چیئرز تقسیم کی جارہی کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سپیشل پرسنز ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہیں۔

وسیم حامد سندھو نے کہا کہ خصوصی افراد کی جانب سے حکومت پنجاب کے اقدام پر اظہار اطمینان کیا گیا ہے۔