ملتان۔ 25 جنوری (اے پی پی):ملتان تھانہ دہلی گیٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،دومنشیات فروشوں سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ محمد اصغر انصاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں،ایک شراب فروش اور آٹھ جواریوں سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے288 بوتلیں ولائتی شراب،1160 گرام ہیروئن،ڈیڑھ کلو گرام چرس اور ہزاروں روپے زر جوا کی رقم برآمد کی۔
منشیات فروش ملزم محمد ارشد عرف اچھو کےقبضہ س 1160 گرام ہیروئن ،محمد قربان کےقبضہ سے 1300 گرام چرس،شراب فروش ملزم محمد عمر عرف ممتاز علی سے288 بوتلیں ولائتی شراب جبکہ آٹھ جواریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے زر جواء برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔