ملتان، راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار

119
گرفتار

ملتان۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):ملتان تھانہ چہلیک پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب مزمل گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ملتان پولیس کے مطابق پیر کے روز ایس ایچ او تھانہ چہلیک حماد الحسن بودلہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان مزمل مجید اور شعیب کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضہ سے دو لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا ہے۔گرفتار ملزمان راہزنی کے 9 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔