ملتان، زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ اپنانے والے 18 بھٹے سربمہر،90 ہزار روپے جرمانہ عائد

139
بھٹے

ملتان۔ 01 ستمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ ملتان اور محکمہ ماحولیات نے بھٹوں اور فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ اپنانے والے 18 بھٹے سربمہر کرکے90 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

محکمہ ماحولیات نے بھٹہ مالکان کے خلاف 10 مقدمات درج کرادیئے اور دھواں چھوڑنے والی 5 فیکٹریوں کے یونٹ بند کردیئے جبکہ سموگ کا باعث بننے والی 13 گاڑیوں کے چالان کرکے 26 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنرعمرجہانگیر نے کہاہے کہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دے دیا ہے۔