ملتان، سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری

112

ملتان ۔ 25 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلہ مہم کا اغاز کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو زیور تعلیم سے راستہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولز کی اپ گریڈیشن کے لئے ضلعی انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈسٹرکٹ جیل روڈ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے داخلہ مہم کے سلسلے میں اپنے ہاتھوں سے بچوں کے داخلے کئے اور طلباء میں یونیفارم اور کتب بھی تقسیم کیں۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ نسل نو کی تعلیمی آبیاری کے لئے تعلیمی اداروں کی بہتری پر خصوصی فوکس ہے۔

اس حوالے سے اساتذہ کرام کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے بھی عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔