ملتان۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کی ہدایت پر سموگ کے تدارک کیلئے کریک ڈاؤن اسسٹنٹ کمشنرز کازگ زیگ ٹیکنالوجی نہ اپنانے والے بھٹوں کے خلاف سخت ایکشن شجاع آباد ،جلالپور پیروالا اور تحصیل ملتان میں 5 بھٹے سربمہر اور3 کو مکمل بند کردیا گیا۔
ضلعی ٹاسک فورس نے مسلسل قانون کی خلاف ورزی پر 3 بھٹوں کو پانی ڈال کر بند کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے حکم پر سموگ کے تدارک کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ بھٹہ مالکان کو زگ زیگ ٹیکنالوجی اپنانے کی حتمی ڈیڈ لائن بھی دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے بتایا کہ کمرشل گاڑیوں اور فصلوں کی باقیات جلانے والے عناصر کے خلاف بھی ایکشن جاری ہے۔