ملتان۔ 04 نومبر (اے پی پی):ملتان تھانہ سٹی شجاع آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ترجمان ملتان پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز ایس ایچ او تھانہ سٹی شجاع آباد محمد زاہد گل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد آصف کو چناب ٹاون سے گرفتار کیا۔
ملزم سے برآمد ہونے والی ایک کلو گرام سے زائد چرس پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لی ہے ۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔