ملتان۔ 13 مارچ (اے پی پی):ملتان تھانہ نیو ملتان پولیس نے ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔
ترجمان پولیس کے مطابق بدھ کے روز ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان علی حسن گیلانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران منشیات فروش ملزم محمد وقاص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے مذکورہ منشیات کی برآمدگی کی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔