32.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںملتان ،ہیڈ نو بہار کے قریب تالاب سے 24 سالہ شخص کی...

ملتان ،ہیڈ نو بہار کے قریب تالاب سے 24 سالہ شخص کی لاش برآمد

- Advertisement -

ملتان۔ 06 اپریل (اے پی پی):ملتان کے علاقہ ہیڈ نو بہار کے قریب واقع تالاب سے 24 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ریسکیو1122 کے مطابق اتوار کے روز راہگیروں نے ہیڈ نو بہار کے قریب تالاب میں لاش نظر آنے کی اطلاع دی ۔

ریسکیو اور پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تالاب سے نکالا جس کی شناخت محمد کاشف ولد ذوالفقار علی عمر 24سال اور وہ چاہ ڈمری والہ نزد ہیڈ نو بہار کا رہنے والا ہے۔ موقع پر موجود افراد اور لواحقین کے مطابق محمد کاشف کاذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔متعلقہ پولیس نے ابتدائی کارروائی کے بعدلاش کو نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کر وا کر معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578820

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں