34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںملتان ، عید کے موقع پر بوگی ریسٹورنٹ عوام کے لیے کھول...

ملتان ، عید کے موقع پر بوگی ریسٹورنٹ عوام کے لیے کھول دیا گیا

- Advertisement -

ملتان ۔ 18 جون (اے پی پی):ملتان میں عید کے موقع پر قلعہ کہنہ قاسم باغ پر واقعہ نو تعمیر شدہ بوگی ریسٹورنٹ شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ۔ اپنی نوعیت کا یہ منفرد ریسٹورنٹ ایک سال قبل تاریخی قلعے پر بابِ قاسم کے قریب ٹرین کی ایک بوگی میں قائم کیا گیا تھا تاہم یہ فعال نہیں تھا ۔

بوگی میں شہریوں کو چائے ، مشروبات ، آئس کریم اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء فراہم کی جاتی ہیں ۔ ریسٹورنٹ کے ساتھ ہی اشیائے خوردونوش کے سٹال بھی موجود ہیں ۔ عید کے پہلے اور دوسرے روز دن بھر کی گرمی کے باعث گھروں میں دبکے ہوئے لوگوں نے مختلف پارکوں کے علاوہ اس مرتبہ بوگی ریسٹورنٹ کا بھی رخ کیا ۔ سعدیہ نامی ایک طالبہ نے بتایا کہ میں پہلی بار اس ریسٹورنٹ میں آئی ہوں اور یہ ملتان کے شہریوں کے لیے ایک خوبصورت اضافہ ہے

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477372

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں