ملتان ، منشیات فروش گرفتار،ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد

6

ملتان۔ 13 جون (اے پی پی):ملتان تھانہ چہلیک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش ملزم کوگرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔ترجمان پولیس کے مطابق جمعہ کے روز ایس ایچ او تھانہ چہلیک عرفان ہاشمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے رفاع عام چوک سے منشیات فروش ملزم فریاد مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔