ملتان۔ 06 ستمبر (اے پی پی):ملتان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس اور 56بوتل ولائتی شراب برآمد کر لی۔ترجمان ملتان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ محمد کلیم ڈوگر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم شیخ شاہد لطیف کو محلہ احمد آباد سے گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمدکی۔
ایس ایچ او تھانہ بوہڑ گیٹ حاجی لیاقت علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب فروش اور متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم خالد سین والا کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 56 بوتل ولائتی شراب برآمدکی۔مزکورہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے مزید تفتیش کی جار ہی ہے۔