26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومشوبزملتان آرٹس کونسل کا مرکزی آڈیٹوریم پرائیڈ آف پرفارمنس ڈاکٹر اسلم انصاری...

ملتان آرٹس کونسل کا مرکزی آڈیٹوریم پرائیڈ آف پرفارمنس ڈاکٹر اسلم انصاری کے نام سے منسوب

- Advertisement -

ملتان۔ 25 جنوری (اے پی پی):پرائیڈ آف پرفارمنس ڈاکٹر اسلم انصاری کی علمی و ادبی خدمات کے پیش نظر ملتان آرٹس کونسل کے مرکزی آڈیٹوریم کو ان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ ہفتہ کے روز کمشنر عامر کریم خاں نے آرٹس کونسل میں اسلم انصاری آڈیٹوریم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عامر کریم خاں نے کہا کہ پرائیڈ آف پرفارمنس اسلم انصاری آرٹس کونسل کے پہلے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر تھے،چار زبانوں میں کتب لکھ کر اسلم انصاری نے ملک کا نام روشن کیا،اسلم انصاری ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ادیبوں،شاعروں اور فنکاروں کی پذیرائی کیلئے پلان مرتب کیا جارہا ہے۔اس دوران ثریا ملتانیکر، راحت ملتانیکر، آصف علی فرخ، عامر نسیم اے شیخ، ایڈیشنل کمشنر عبد الجبار،ڈاکٹر انوار احمد، قیصر نقوی، شاکر حسین شاکر، ڈائیریکٹر انفارمیشن محمد سجاد جہانیہ، ڈاکٹر سجاد نسیم،مسعود انصاری، قاسم انصاری، رضی الدین رضی، اظہر مجوکہ، شاکر حسین شاکر، مظہر جاویدسی او ایجوکیشن صفدر حسین واہگہ، رانا محمد اسلم انجم، ڈائیریکٹر سمال انڈسٹریز عمارہ وسیم ،ڈپٹی ڈائریکٹرز انفارمیشن نعیم عاصم، ارم سلیمی،ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر اور دیگر موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=551320

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں