ملتان آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ، سموگ کے باعث موٹروے بند ، لٹریری فیسٹیول منسوخ

122
ملتان آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ، سموگ کے باعث موٹروے بند ، لٹریری فیسٹیول منسوخ

ملتان۔ 09 نومبر (اے پی پی):ملتان شہر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا اور اس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1900 سے تجاوز کر گیا۔ائیر کوالٹی انڈیکس میں پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے ۔

دھند اور سموگ کی وجہ سے عبدالحکیم انٹرچینج سے موٹر وے بھی بند کر دی گئی ۔ ہفتہ کی صبح بھی ملتان میں شدید سموگ کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کم دکھائی دی ۔دوپہر بارہ بجے ملتا ن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1075 تھا ۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ ایمرجنسی کے اعلان کے بعد ملتان میں آج سے شروع ہونے والا دو روزہ ملتان لٹریری فیسٹیول بھی منسوخ کر دیا گیا ہے ۔