ملتان۔ 29 جون (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف میپکو، رینجرز اور پولیس فورسز مشترکہ آپریشن کررہی ہیں۔اس حوالے سے ٹبہ سلطان پور وہاڑی ،وہوا ،ڈی جی خان ،نورپورساہیوال میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 40 لاکھ روپے سے زائد واجبات وصول کرلئے گئے۔متعددنادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اُتارلئے گئے۔
سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو وہاڑی سرکل ملک وسیم اختر اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ٹبہ سلطان پور سب ڈویژن کے علاقوں میں نادہندگان کے خؒاف آپریشن کیاگیا۔ ایکسین وہاڑی ڈویژن عمار صدیقی اور ایس ڈی او ٹبہ سلطان پور سب ڈویژن کی سربراہی میں میں آپریشن کر کے لاکھوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک نادہندہ زرعی ٹیوب ویل کا ٹرانسفارمرز، 4انورٹرز، 20مستقل نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اور تاریں اُتارلی گئیں۔
جبکہ مستقل نادہندگان سے 2لاکھ روپے واجبات موقع پر وصول کئے گئے۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوڈی جی خان سرکل ملک خورشیداحمد اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں وہوا سب ڈویژن تونسہ کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ایگزیکٹو انجینئر تونسہ ڈویژن اللہ وریو اورایس ڈی اووہوا سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے رینجرز اور پولیس فورس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 25لاکھ روپے سے زائد واجب الادا بلز وصول کرلئے جبکہ 4افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جنکے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دی گئیں۔
سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوساہیوال سرکل ناصر محمودفانی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں نورپور سب ڈویژن پاکپتن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ایگزیکٹو انجینئر پاکپتن ڈویژن وزیر علی شاہ اورایس ڈی اونورپور سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے رینجرز اور پولیس فورس کے ہمراہ 11لاکھ70ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر3نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اُتارلئے۔۔ جبکہ دیگر کیٹگریز کے15رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے میٹرز بھی اُتارے گئے۔
آپریشن کے دوران 8نادہندگان سے8لاکھ80ہزارروپے واجبات وصول کئے گئے۔ چیکنگ کے دوران ایک صارف ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑاگیا۔ بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں اُتارکر قبضہ میں لے لیں اور مقدمات درج کروادئیے گئے۔