ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپرابرآلود،گرد آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود،گرد آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملتان۔ 19 جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود،گرد آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جمعہ کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.2اورکم سے کم 24.2سینٹی گریڈ ریکا رڈ کیاگیا۔صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کاتناسب ,77فیصد اور شام پانچ بجے44فیصد تھا۔ کل ہفتہ کے روز طلو ع آفتاب صبح پانچ بجکر 11منٹ پر اور غروب آفتاب شام 07بجکر 20 منٹ پر ہوگا۔