ملتان۔ 22 جون (اے پی پی):ملتان اور مضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود،گرد آلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملتان میں زیادہ سے زیا دہ درجہ حرارت 41.1اورکم سے کم 32.7سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کا تناسب 63فیصد اور شام پانچ بجے 42 فیصد تھا۔کل سوموار کے روز طلو ع آفتاب صبح پانچ بجکر 12منٹ پر اور غروب آفتاب شام 7بجکر21منٹ پر ہوگا۔