ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طورپر ابرآلودرہنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ،محکمہ موسمیات

118
Chance of rain
Chance of rain

ملتان۔ 03 ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپر ابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔منگل کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حر ارت32.2 اورکم سے کم27.8سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کاتناسب85فیصد اور شام پانچ بجے72فیصدتھا۔کل بدھ کے روز طلو ع آفتاب صبح پانچ بجکر50منٹ پر اور غروب آفتاب شام چھ بجکر35منٹ پر ہوگا۔