ملتان۔ 28 جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلود ،گردآلود رہنے اورگرج چمک کے ساتھ بو ندا باندی کاامکان ہے ۔
جمعہ کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت40.3اورکم سے کم30سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔صبح 8 بجے ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد اورشام 5بجے 45فیصدتھا۔آج ہفتہ کو طلو ع آفتاب صبح5 بجکر13منٹ پر اور غروب آفتاب شام 7بجکر21 منٹ پر ہوگا۔