ملتان۔ 07 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں281ایمرجنسیزمیں مجموعی طور پر266 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملتان شہرمیں 271جبکہ شجاع آباداورجلال پورپیروالامیں پانچ،پانچ ایمرجینسیزپیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد54ہے،ملتان شہرمیں51،شجاع آبادمیں دواورجلال پورپیروالامیں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں166میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں160،شجاع آبادمیں 2اورجلال پور پیر والا میں 4 میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں جبکہ 9 کرائم اور33متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر266افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہرمیں255،شجاع آباد میں 5 اورجلال پور پیروالا میں 6 افرادکوریسکیوکیا گیا۔