- Advertisement -
ملتان۔ 24 اپریل (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 13 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 7وکٹوں سے شکست کے بعد ملتان سلطانز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے چھٹے نمبر پر چلی گئی ۔ملتان سلطانز کواب تک 5 میچوں میں سے 4 میں شکست کاسامناکرناپڑا اورہوم گرائونڈ بھی اس کے لئے مددگار ثابت نہ ہوسکا ۔ ملتان سلطانز کا آئندہ میچ26 اپریل کو لاہور قلندرز کے خلاف لاہور میں ہے۔پلے آف میں جانے کی اب ایک ہی صورت ہے کہ ملتان سلطانز کے ابھی پانچ میچ باقی ہیں جن میں سے اگر وہ 4جیت جائے تو اپ سیٹ کرسکتاہے۔ مبصرین کے مطابق آنے والے دنوں میں شائقین کو پی ایس ایل 10میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587145
- Advertisement -